ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنی کمپنی ایک بلین ڈالر میں یوفون کو فروخت کردی۔ ذرائع

 *‏ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنی کمپنی ایک بلین ڈالر میں یوفون کو فروخت کردی۔ ذرائع*



*گزشتہ برس دسمبر میں خبر آئی تھی کہ فروری 2022 میں ٹیلی نار اپنی سروس بند کر دے گا۔ٹیلی نار ناروے کے اک گروپ کی ٹیلی کام کمپنی ہے جو یونی نار ٹیلی نار کے نام سے مختلف ممالک میں آپریٹ کرتی ہے۔پاکستان میں دیہی علاقوں تک رسائی اور مضبوط نیٹ ورک کی بدولت ٹیلی نار نے اچھی خاصی صارف بیس بنا لی تھی۔پھر تجربات کے حوالے سے بھی ٹیلی نار اک عہد ساز کمپنی رہی ہے ایزی لوڈ سے لے کر ایزی پیسہ تک ایسی سروسز متعارف کرانے کا سہرہ ٹیلی نار کے سر ہے۔ایزی پیسہ اک مضبوط بینکنگ نظام ہے 0345 سے لے کر 0349 تک کی سیریز بتاتی ہے کہ کسمٹرز کی بھی کمی نہیں ہے اب ایسے میں ٹیلی نار سروس بند کرنے یا بیچنے کا فیصلہ کیوں کر رہی ہے یہ میری سمجھ میں نہیں آ رہا۔کیا آپ کمپنی کے اس بیان سے مطمین ہیں کہ چونکہ ٹیلی نار گھاٹے میں جا رہی ہے اس لیے بند کر رہے ہیں۔*


*اگر ٹیلی نار سروس بند کرتی ہے تو کروڑوں روپے لگا کر فرنچائز خریدنے والوں سے لے کر سینکڑوں روپے یا مفت میں ٹیلی نار سم لینے والے صارف تک کا کیا بنے گا ؟*

Post a Comment

0 Comments