لانگ مارچ کی کال ذاتی مفاد کیلئے نہیں دی گئی: زمین قریشی

 لانگ مارچ کی کال ذاتی مفاد کیلئے نہیں دی گئی: زمین قریشی


عمران خان ملکی بقا کی جنگ لڑرہے قوم کو بہتر مستقبل کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا


کل لانگ مارچ کے حوالے سے ملتان میں بہت بڑی ریلی نکالی جائیگی: سینیٹرعون پی



ملتان (اپنے رپورٹر سے) نمبر صوبائی اسمبلی محمد ومزاد و زمین حسین قریشی نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کی کال اقتدار یا ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ ملکی بقاء کیلئے دی ہے۔ عمران خان ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عمران خان چوروں اور لٹیروں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ فیصلہ کن وقت آ گیا ہے، قوم کوملکی بقاء اور اپنے بہتر مستقبل کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ فاشٹ اور امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔ عمران خان نے اقتدار کے بعد 60 سے زائد چلے گئے جس میں عوام نے بھر پور شرکت اور عمران خان کی پذیرائی کی۔17 جولائی اور 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں عوام نے امپورٹیڈ حکرانوں کو مسترد کیا۔ امپورٹڈ حکمرانوں پر بوکھلاہٹ طاری ہو چکی ہے اور انہیں سمجھ میں آرہی کہ کیا کرتا ہے۔ عمران خان کے اسلام آباد نچنے سے قبل امپورٹڈ حکمران گھروں کو چلے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے کزی دفتر باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں مختلف د سے ملاقات اور پارٹی کارکنوں نے خطاب کرتے وئے کیا۔ انہوں نے کہا عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ این اے


| 157 میں 1 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے مل کروائے اور کچھ منصوبے زیر تکمیل ہیں جوجلد کمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا آئندہ جنرل الیکشن میں این اے 157 میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کریگی۔ قبل از میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لانگ مارچ کی کال کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس پی اور سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب مخدوم زادہ زمین حسین قریشی نے کہا جنوبی پنجاب کی عوام نے ہمیشہ عمران خان کی کال پر لبیک کہا، لانگ مارچ میں جنوبی پنجاب کی عوام بھر پور تعداد میں شریک ہوکر عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ساتھ دیں گے، 28 اکتوبر کو ملتان میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی جائیگی جو چونگی نمبر 9 پر اختتام پذیر ہوگی۔ لانگ مارچ کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے اراکین پارلیمنٹ، پارٹی کی مختلف تنظیموں، سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ جو اپنے اپنے علاقوں سے قافلوں کی صورت میں 3 نومبر کو شام کوٹ انٹر چینج پر پہنچیں گے جہاں سے جنوبی پنجاب کا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments