بظاہر تو دیکھنے میں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ایک ہرن روڈ کراس کر رہا ہے۔ لیکن کیا یہ حقیقت ہے؟
میری نظر میں ہرن روڈ کراس نہیں کر رہا روڈ اس کے جنگل
کر کراس کررہی ہے۔ ہمیں چیزیں ویسی ہی نظر آتی جیسے ہم انہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح کافی واقعات سننے کو ملتے ہیں کے جنگلی جانور انسانی آبادی میں گھس آیا۔ لیکن آپ کبھی غور کریں کے وہ جگہ جہاں انسان رہ رہے ہیں کیا وہ واقعی انسانوں کی ہی ہے؟
میرا تعلق اسلام آباد کے ایک گاؤں سے ہے۔ ادھر بھی کنسٹرکشن کمپنیوں نے پہاڑ تباہ کردیے جس کی وجہ سے جنگلی جانور معدوم ہو رہے ہیں۔ ایک سال پہلے ایک شیر میرے دوست کی 8 بکریوں کا خون پی گیا۔ اب اس میں شیر کی تو غلطی نہیں وہ تواپنا شکار کررہا ہے۔ نہ کنسٹرکشن کمپنی والے پہاڑ تباہ کرتے اور نہ شیر خوراک کے لیے انسانی آبادی کا رخ کرتا۔
ہم انسان خطرناک حد تک پھیل رہے ہیں۔ آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسری نسلوں کے لیے بھی بہت بڑا خطرہ ہیں۔ انسان کی بڑھتی ہوئی آبادی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اگر ہم نے بروقت سخت قدم نہ اٹھائے تو عنقریب زمین تباہ ہو جائے گی ۔ جس کی شروعات آپ گلوبل وارمنگ کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔
Jawad
0 Comments